راولپنڈی: شہری کے اغواء کا الزام، 2 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج
راولپنڈی میں شہری کے اغواء کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں پر تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔شہری نے پولیس اہلکاروں کے خلاف اغواء اور رقم وصولی کی شکایت کی تھی۔پولیس اہلکار تھانہ نصیر آباد اور سی سی ڈی میں تعینات تھے۔اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔سی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و اہلکار اپنا قبلہ درست کرلیں۔
Leave A Comment