بھارت: 2 دن کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
بھارت میں گزشتہ 2 دن کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریاست اترپردیش میں رونما ہوئے جہاں 48 گھنٹوں کے دوران 25 افراد ہلاک ہوگئے۔یہ ہلاکتیں 14 اضلاع سے رپورٹ ہوئی ہیں جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جو گھر سے باہر اپنے کاموں کیلئے نکلے ہوئے تھے، سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پریاگ راج، کوشامبی، فتح پور اور رائے بریلی شامل ہیں۔
انتظامیہ نےشہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شمالی بھارت میں مون سون کا سیزن شروع ہوگیا ہے جس کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ شہریوں کو بجلی کڑکنے کے دوران کھیتوں میں کام کرنے سے منع کرنے ، درختوں اور پانی والی جگہوں سے بھی دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مرنے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
Leave A Comment