بھارت: مہاراشٹرا میں مسجد میں دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر بیڑ کے ایک گاؤں کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے۔گزشتہ رات 3 بجے ہونے والے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے مسجد کے فرش اور دیواروں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کی تحقیقات کے دوران پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ مسجد میں دھماکا جیلیٹن اسٹکس کی مدد سے کیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
Leave A Comment