تازہ ترین

بھارت کے معروف اداکار دھرمندر نے اپنی آنکھ کی سرجری کے بعد اسپتال کے باہر میڈیا سے بات کی اور اپنی صحت کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔شعلے اور دیگر کامیاب فلموں کے اسٹار دھرمندر نےسوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی آنکھ کا گرافٹ کامیابی سے کیا گیا ہے، اور وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔ان سے ان کی صحت کے بارے میں پوچھا گیا تو دھرمندر نے کہا، میری آنکھ کا گرافٹ ہوا ہے، لیکن میں بلکل ٹھیک ہوں۔ ابھی بھی بہت دم ہے اور میں بہت مضبوط محسوس کر رہا ہوں۔ آئی لو مائی فینز، لو یو“۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ دھرمندر کے اس پیغام کو دیکھ کر ان کے مداحوں نے کمنٹس میں ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement