تازہ ترین

بھارتی شہر کولکتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں، آگ گزشتہ روز لگی جس پر قابو پالیا گیا ہے تاہم ریسکیو کا کام اب بھی جاری ہے۔آگ لگنے کی حتمی وجہ جاننے کےلیے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی طور پر شک ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ واقعے کی تحقیقات کےلیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement