سابق نائب روسی وزیر دفاع کو بدعنوانی پر 13 سال کی سزا
روس کے سابق نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر 13 سال کی سزا سنادی گئی۔ ایوانوف کو اپریل 2024 میں تقریباً 48 اعشاریہ 8 ملین ڈالر رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔تفتیش کے دوران مزید دو سابق نائب وزراء سمیت ایک درجن کے قریب افراد کو گرفتار کیا گیا۔تیمور ایوانوف کے ایک سابق ماتحت انتون فلاتوف کو بھی ساڑھے بارہ سال کی سزا سنائی گئی ہے، مقدمے کی سماعت ریاستی رازداری کی بنیاد پر بند دروازہ کے اندر کی گئی۔
Leave A Comment