تازہ ترین

بھارت کے شہر ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والی تباہی سے 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔پیر کے روز ممبئی میں شدید بارش اور کالے بادل چھائے رہے، جس کے باعث شہر میں موسم کافی بگڑ گیا۔ شدید بارشوں کے باعث شہر بھر میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی۔بھارت موسمیات محکمہ کے مطابق کولابا کوسٹل آبزرویٹری نے صبح 8:30 بجے تک 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی، جبکہ سنتاکروز آبزرویٹری نے 33 ملی میٹر بارش رپورٹ کی۔کولابا آبزرویٹری نے مئی میں اب تک سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی ہے، جو 295 ملی میٹر ہے۔ اس بارش نے مئی 1918 میں ریکارڈ شدہ 279.4 ملی میٹر کی بارش کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ممبئی میں سب سے زیادہ ایک دن کی بارش کا ریکارڈ سنتاکروز آبزرویٹری پر 27 جولائی 2005 کو 944 ملی میٹر، اور کولابا آبزرویٹری پر 5 جولائی 1974 کو 575 ملی میٹر ہے۔ سنتاکروز اسٹیشن نے مئی میں اب تک 197.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے، جب کہ اسی مہینے میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ سال 2000 میں 387.8 ملی میٹر تھا۔

بھارت موسمیات محکمہ نے پیر کی صبح ممبئی کے لیے پہلے ہی الرٹ جاری کر دیا ہے، الرٹ کے تحت شہر میں تیز بارش کا امکان ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement