تازہ ترین

اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی بالی ووڈ ری مکس ’کانٹا لگا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماڈل شفالی جری والا کی اچانک موت نے سب کو صدمے و تشویش میں مبتلا کر دیا۔ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل و اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ فرانزک ٹیم ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہی ہے۔ابتدائی طور پر کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی تاہم مختلف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممبئی پولیس اداکارہ کی موت کو مشتبہ قرار دے رہی ہے۔

پولیس کے مطابق انہوں نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا، اس سلسلے میں اداکارہ کے گھر کی تلاشی، باورچی اور گھریلو ملازمہ سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ ان کی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے۔واضح رہے کہ شفالی جری والا گزشتہ روز 42 برس کی عمر میں چل بسیں۔

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement