تازہ ترین

بھارتی وزارت دفاع نے 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کے دفاعی نظام کی خریداری کی تجویز منظوری کیلئے پیش کردی۔بھارتی فوج کیلئے ”کوئیک ری ایکشن سرفیس-ٹو-ائیر میزائل سسٹم“ (QRSAM) خریداری کی منظوری لی جائے گی۔اس دفاعی نظام کی مالیت تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے ہے۔یہ فیصلہ بھارتی فوج کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے لیا گیا ہے۔نیوز ایجنسی کے مطابق دفاعی نظام QRSAM کی رینج 30 کلومیٹر تک ہے، یہ نظام موبائل ہے اور 360 ڈگری ریڈار کوریج فراہم کرتا ہے۔یہ جدید نظام ڈی آر ڈی او، بی ای ایل اور بی ڈی ایل کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ جو ڈرونز، ایئرکرافٹ اور کروز میزائلز کیخلاف 24 گھنٹے آپریشنل رہ سکتا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement