تازہ ترین

بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کی مسماری اور ریاستی جبر پر اب خود بھارتی ہندو شہری بھی بول پڑے ہیں۔ پہلگام واقعے کو جواز بنا کر مسلمانوں کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں پر شدید عوامی ردعمل سامنے آ رہا ہے، جس میں مودی حکومت کی پالیسیوں کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد درجنوں مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کر دیا گیا، جنہیں نہ تو کوئی قانونی نوٹس دیا گیا اور نہ ہی متبادل رہائش کی پیشکش کی گئی۔ متاثرہ خاندانوں کو زبردستی گھروں سے نکال کر کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا گیا۔

بھارتی خاتون شہری سنیتا سنگھ سمیت دیگر ہندو باشندوں نے بھی اس عمل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار خود دہشتگرد ہے، مسلمان بہت اچھے ہیں، ان پر لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان ہمیشہ ہندو برادری کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان کے گھروں کو گرانا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement