کُل جماعتی حریت کانفرنس کی آج مقبوضہ جموں کشمیر میں ہڑتال کی کال
کُل جماعتی حریت کانفرنس نے آج مقبوضہ جموں کشمیر میں ہڑتال کی کال دے دی۔ بھارت کے متنازع وقف ترمیمی قانون اور مقبوضہ جموں کشمیر میں غیرمقامیوں کو ڈومیسائل دینے کے خلاف ہڑتال کی کال دی ہے۔ آج مقبوضہ جموں کشمیرمیں ہڑتال کی جائے گی، مودی حکومت کے مذموم منصوبوں کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مارچ بھی کیا جائے گا۔ وقف ترمیمی قانون کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے سیاسی، مذہبی اور سماجی تشخص پر حملہ ہے۔ بھارت فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کو بدنام کر رہا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔
Leave A Comment