تازہ ترین

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بھارت میں مون سون کا سیزن شروع ہوگیا ہے جس کے سبب کچھ ریاستوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا میں بھی بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور 10 افراد لاپتا ہوگئے جب کہ سیلاب کے باعث متعدد گھر بھی بہہ گئے۔کانگڑا کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اب تک 2 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور دیگر لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، متاثرین دھرم شالہ کے قریب ایک چھوٹے پن بجلی منصوبے میں کام کر رہے تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement