تازہ ترین

بنگلورو پولیس نے رائل چیلنجر بنگلورو کی جیت کے جشن میں بھگڈر مچنے کے نتیجے میں فرنچائز کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔رائل چیلنجر بنگلورو کے ملازمین کی گرفتاری کے احکامات کرناٹکا کے وزیرِاعلیٰ نے جاری کیے تھے۔گرفتار ملازمین آر سی بی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ ریونیو شامل ہیں۔ایک انٹرٹینمنٹ نیٹ ورک کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل آئی پی ایل میں آر سی بی کی جیت کے جشن کے دوران بنگلورو میں بھگڈر میں 11 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔اس سے قبل کرناٹکا کے وزیرِاعلیٰ نے کئی پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات بھی کروائی جا رہی ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement