پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، معروف بھارتی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو بھی گرفتار کرلیا گیا
ہریانہ سے تعلق رکھنے والی بھارتی یوٹیوبر جیوتی مہلوترا سمیت 6 افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا، جیوتی 2023ء میں پاکستان بھی جاچکی ہیں۔ ہریانہ اور پنجاب سے مجموعی طورپر چھ افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر اور ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا بھی شامل ہیں، ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی، ایجنٹوں اور مخبروں کو حساس معلومات دی ہیں ۔
تحریری جواب کے بعد جیوتی کا کیس اکنامک آفینسز ونگ کے سپرد کردیا گیا، یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوسال پہلے جیوتی پاکستان گئی جہاں اس کا دانش کے ساتھ رابطہ ہوا تھا جو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں اپنی خدمات سرانجام دے رہاتھا، اسی شخص نے مبینہ طورپر جیوتی کو مختلف پاکستانی لوگوں سے ملوایا جس کے بعد وہ انڈونیشیا بھی گئی ہیں۔یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ جیوتی نے سوشل میڈیا پر پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کیا۔
Leave A Comment