تازہ ترین

بھارتی ریاست پنجاب میں سینئر خاتون کانسٹیبل امندیپ ہیروئن کے ساتھ پکڑی گئی۔خاتون پولیس اہلکار سے 17.71 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی جس کے بعد اسے نوکری سے بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔خاتون پولیس اہلکار کو خفیہ اطلاع کے بعد گرفتار کیا گیا، اس موقع پر ان کی گاڑی روک کر تلاشی لی گئی۔ مذکورہ خاتون پولیس اہلکار سوشل میڈیا پر بھی کافی مشہور ہیں۔وہ انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک بھی رہتی ہی جہاں ان کے 37 ہزار فالوورز ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement