چمن: گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا، 7 افراد جاں بحق اور 25 زخمی
چمن میں طورپل کے علاقے میں گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا۔ چمن پولیس کے مطابق ملبے سے پانچ بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، گیس سلنڈر دھماکے سے گھر کے متعدد کمرے گر گئے۔ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق دھماکے کی جگہ سے اب تک 20 زخمی اسپتال لائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی جبکہ 25 افراد زخمی ہیں۔
Leave A Comment