نوشہرہ: پشاور اسلام آباد موٹر وے پر 1 کروڑ 42 لاکھ روپے کی ڈکیتی
نوشہرہ میں پشاور اسلام آباد موٹر وے پر 1 کروڑ 42 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ آئل فیکٹری کے منیجر سے 4 ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر رقم چھین لی، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق پشاور سے رقم لے کر صوابی جاتے ہوئے ڈاکوؤں نے رقم لوٹ لی۔موٹر وے پر گاڑی میں سوار 4 افراد نے گاڑی روک کر رقم چھین لی۔