ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک
پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ڈی پی او کے مطابق ڈی آئی خان میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ کھتی پر حملہ کیا، پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی سے دو خوارج ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس جوانوں نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔