ڈی آئی خان میں کارروائی، 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک
سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ہلاک دہشت گردوں سے 3 کلاشنکوف، 9 میگزین اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔