پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش، بعض مقامات پر ژالہ باری
پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔
خیبر پختونخوا میں سوات، کرک، ملاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش ہوئی جبکہ گلیات اور وادی ناران میں برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ سےپھنسنےوالےسیاحوں کو ریسکیوکرلیا گیا، بارش کے دوران شیخ بیلہ نیلم میں سیاحوں کی 30 گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔ریسکیو،پولیس اور انتظامیہ نےسیاحوں کو رات کومحفوظ مقام پرمنتقل کردیا، وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، مظفرآباد میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ نیلم بالائی کئی مقامات سے بند ہے۔ وادی زیارت کے بالائی علاقوں، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی میں بارش ہوئی جبکہ بارش کے باعث شاہراہ قراقرم کوہستان لاچی نالہ کے قریب لینڈ سلائڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔این ڈی ایم اے نے اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکا ن ہے۔
گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کےبالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے،بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، خصوصاً پہاڑی راستوں پرسفر کرنے والوں کو سخت احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Leave A Comment