لکی مروت:سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن، 6 دہشتگرد جہنم واصل
لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن،شاگئی کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں 6 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔تقریباً 40 منٹ تک جاری رہنے والی کارروائی میں دہشتگردوں کے مزید ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ دہشتگردوں سے 4 کلاشنکوفیں، 2 عدد 9 ایم ایم پستول، 8 گرینیڈز، آئی ای ڈی، میگزینیں اور کارتوس برآمد ہوئے