تازہ ترین

پاکستان کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک 7144 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، ملک بھر میں پہلا روزہ کل بروز جمعرات ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا اعلان کیا ملک بھر مجموعی طور پر جب کہ پہلا روزہ کل اور پہلی تراویح آج ہوگی۔

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چارسدہ روڈ پر اوقاف ہال میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں ہوئے۔مرکزی اجلاس میں کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات، اسپارکو، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہوئے۔

علاوہ ازیں مسجد قاسم علی خان میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوا، غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔

 بنگلا دیش، عراق، عمان، ترکیے، انڈونیشیا، ملائیشیا ، آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان میں پہلا روزہ میں پہلا روزہ کل جمعرات کو ہو گا۔

Leave A Comment

Advertisement