پشاور : منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار
محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے پشاور میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی اور مربوط کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایکسائز انٹیلیجنس اسکواڈ کی مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 3145 گرام آئس برآمد کی گئی۔پیر زکوڑی پل کے قریب کارروائی کے دوران ملزم ساجد آفریدی کو گرفتار کرکے 670 گرام آئس برآمد کی گئی۔موٹروے جوائنٹ چیک پوسٹ پشاور پر کارروائی میں ملزم محمد ابراہیم کو گرفتار کر کے 540 گرام آئس برآمد کی گئی۔سروس روڈ پر کارروائی کے دوران خاتون منشیات سمگلر کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 1035 گرام آئس برآمد ہوئی۔موٹروے جوائنٹ چیک پوسٹ پر ایک اور کارروائی میں ملزم محمد عمران ولد عارف علی کو گرفتار کر کے 900 گرام آئس برآمد کی گئی۔تمام ملزمان کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
Leave A Comment