بلوچستان : ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ضلع ژوب میں 25 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک جامع ایریا سینیٹائزیشن آپریشن کیا اور اس دوران 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ یہ کارروائی 24 فروری کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے تسلسل میں کی گئی، جس میں 8 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کو ہلاک کیا گیا تھا۔تازہ آپریشن کے دوران فورسز نے متعدد راستوں پر دہشت گردوں کا سراغ لگا کر ان کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور فائرنگ کے تبادلے میں مزید 10 خوارج مارے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
Leave A Comment