تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4 پولیس اہلکار شہید کردیے۔واقعہ تحصیل خار کے علاقے نوی کلی میں پیش آیا، مسلح افراد نے پولیس کے ابابیل سکوارڈ پر حملہ کیا جس میں 4 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو شدید زخمی ہوئے۔  حکام کہنا تھا کہ شہید ہونے والے اور زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال خار منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔ ابابیل سکوارڈ رمضان کے دوران گشت پر تھاجب کہ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement