کوہاٹ: پولیس موبائل پر حملے میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار شہید
کوہاٹ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور ایس آئی سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ کے مقام پر دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی۔ڈی پی او نے تصدیق کی کہ پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی اسد محمود اور ایس آئی انار گل سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 3 زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، شہداء میں ڈی ایس پی، ایس آئی، محافظ اور ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ دہشت گردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی پرزور مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی اسد محمود اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ ڈی ایس پی اسد محمود اور دونوں اہلکاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور دونوں اہلکاروں نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کیا، شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دکھ کی گھڑی میں شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے ڈی ایس پی او اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا گیا، انہوں نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
Leave A Comment