کوہاٹ : لیڈی ڈاکٹر قتل
کوہاٹ میں ایک لیڈی ڈاکٹر کے فائرنگ سے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر مہوش ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں کہ ڈبل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔
لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسپتال بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے نتیجے میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدرکا کہنا ہے کہ جب تک واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا اور مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے۔
پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر مہوش کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Leave A Comment