پشاور: فروٹ منڈی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
چمکنی فروٹ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعہ چمکنی فروٹ منڈی میں فروٹ کی خرید و فرخت و نرخ نامے کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عبد البصیر، نثار جمروز خان شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Leave A Comment