ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی پولیس پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید
وانڈہ بڈھ کے علاقے میں پولیس آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او فہیم ممتاز سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب اہلکارعلاقے میں سرچ آپریشن کر رہے تھے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس اورسیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا۔
حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، شہید اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پولیس حکام نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
Leave A Comment