گوادر: 2 سمگلرز گرفتار , ساڑھے 18 ارب روپے سے زائد کی چرس بر آمد
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر میں کارروائی کر کے 1.2 ٹن منشیات برآمد کر کے 2 سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔پنجگور اور تربت قومی شاہراہ پر ٹرک کو روک کر خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی گئی، برآمد شدہ 1.2 ٹن چرس کی عالمی منڈی میں مالیت 66.15 ملین امریکی ڈالرز ہے جو پاکستانی کرنسی میں ساڑھے 18 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ برآمد شدہ منشیات افغانستان سے سمگل کی گئی تھی۔
یہ گروہ گوادر سے کشتیوں کے ذریعے خلیجی ممالک، یمن اور تنزانیہ منشیات سمگل کرتا تھا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Leave A Comment