تازہ ترین

کوئٹہ کے علاقے خصدار میں نامعلوم افراد کے حملے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔واقعہ ضلع خضدار کے علاقے نال میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔  مارے جانے والے افراد میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والا ایک تاجر ملو مل بھی شامل ہے، جاں بحق ہونے والے باقی دو افراد کی شناخت عبدالرشید اور عبدالصبور کے نام سے ہوئی، مرنے والے افراد پکنک منانے ہڑنبو ڈیم گئے تھے۔پولیس نے مرنے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں  کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement