لوئر دیر: بریک فیل ہونے پر ٹرک کھائی میں جا گرا، 2 افراد جاں بحق
ضلع لوئر دیر کے علاقے تالاش بانڈگئی میں مال بردار ٹرک کھائی میں گر گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے قصور سے تھا۔ مال بردار ٹرک پنجاب سے دیر جا رہا تھا کہ تالاش بانڈگئی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور نعشوں کو تحویل میں لے لیا، حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Leave A Comment