تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مقامات پر  فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ناکام بناتے ہوئے 37 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔  فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملوں کو روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کیں، فورسز نے دہشتگردوں کے تمام حملے ناکام بنا دیئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 37 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ مقابلوں میں سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے۔سیکیورٹی فورسز کا مختلف لوکیشنز پر دہشتگردوں کا تعاقب تاحال جاری ہے، کاروائیوں میں مزید دہشتگردوں کی ہلاکتیں اور نقصانات کی بھی اطالاعات ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement