ایک اور آگ ، کوئٹہ، نجی پلازہ میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل گئیں
کوئٹہ کے پرنس روڈ پر نجی پلازا میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل گئیں، فائر بریگیڈ اور پی ڈی ایم اے کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 اور پی ڈی ایم اے کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا جارہا ہے۔پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل اور گارمنٹس سمیت مختلف نوعیت کی دکانیں ہیں۔
Leave A Comment