20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا
پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔آٹا ڈیلرز کے مطابق مکس آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت بڑھ کر 3200 روپے ہو گئی ہے، جبکہ فائن آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت 3000 روپے سے بڑھ کر 3300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی نہ ہونے کے باعث قلت پیدا ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مہنگائی کے اس نئے اضافے نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
Leave A Comment