خیبرپختونخوا: سی ٹی ڈی کی جمرود میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ٹی) نے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں شاہ کس بائے پاس روڈ پر واقع ناکے کلے میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کو نشانہ بنایا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔دہشت گردوں کے دو ساتھی پہاڑی علاقے میں فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
Leave A Comment