شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 اور ایم 14 بند، موٹروے پولیس کا الرٹ جاری
شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو مین ٹول پلازہ اسلام آباد سے للّہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 14 ہکلہ تا داؤد خیل کے درمیان بھی شدید دھند کے باعث آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کا تحفظ ہے۔شہریوں کو ہدایت ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے قبل موٹروے کی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔
Leave A Comment