موسم کی خرابی، پشاور کا فلائٹ آپریشن متاثر، 42 پروازیں تاخیر کا شکار
موسم کی خرابی کے باعث پشاور کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا ہے جس کی وجہ سے 42 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ابوظہبی اور شارجہ سے پشاور کی قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں اسلام آباد اتاری گئی ہیں۔ دوحہ سے پشاور کی پروازیں کیو آر 600، 601 میں 12 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ ابوظبی سے غیرملکی ایئر کی 2 پروازیں ای وائی 276، 277 میں 7 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے۔
شارجہ اور دبئی کی پروازوں میں بھی 1 سے 2 گھنٹے تک تاخیر ہوئی اور اسلام آباد ایئر پورٹ کی 18 پروازیں 1 سے 3 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔ لاہور اور کراچی کی 5، 5، ملتان کی 2 اور فیصل آباد کی 4 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔
Leave A Comment