تازہ ترین

 

بنوں کے علاقے میتاحیل میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ منڈان کی حدود میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے مابین تلخ کلامی لڑائی میں تبدیل ہو گئی اور بعد ازاں دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کیا گیا، جہاں سے 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پشاور یونیورسٹی کا طالب علم حسن بھی شامل ہے جو چند روز قبل چھٹیاں منانے اپنے گھر آیا تھا۔ جاں بحق افراد کی شناخت عجب خان، روشان اور حسن کے ناموں سے ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement