تازہ ترین

لکی مروت میں سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب دہشت گردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement