چارسدہ: شادی کی تقریب کے دوران کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق
چارسدہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر میں چھت مٹہ خیرآباد میں فضل داد نامی شخص کے گھر میں شادی کی تقریب کے دوران کمرے کی چھت گری۔ چھت گرنے سے شادی میں آئے ہوئے مہمان ملبے تلے دب گئے، حادثے میں 6 افراد جان سے چلے گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ پانچ بچیوں سمیت ایک ہی گھر کے افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں۔
Leave A Comment