تازہ ترین

لکی مروت میں سرائےنورنگ کےقریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹریفک پولیس پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرائےنورنگ کےقریب مسلح افراد کی جانب سے ٹریفک پولیس پرفائرنگ کی گئی،فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید ہونےوالوں میں سرائے نورنگ ٹریفک انچارج جلال خان،سپاہی عزیزالہ اور سپاہی عبداللہ شامل ہیں،ٹریفک اہلکار بنوں لکی سڑک پر معمول کی ڈیوٹی پرموجود تھے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ہیں،جن کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement