پیرو میں زلزلہ کے شدید جھٹکے
جنوبی امریکی ملک پیرو میں 5 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلہ سے 1 شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زلزلے سے پیرو کا دارالحکومت لیما اور پورٹ سٹی کلاؤ متاثر ہوئے۔زلزلے سے پیرو کے دارالحکومت لیما میں ہلاک ہونے والے شخص کی عمر ایک 36 بتائی جاتی ہے۔امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 35 منٹ پر آیا جس کا مرکز بحر الکاہل میں تھا۔
زلزلے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
Leave A Comment