امریکا نے چین پر عائد ٹیرف کی شرح 145 فیصد سے بڑھاکر 245 فیصد کرنے کی تیاری کرلی
امریکا نے چین پر عائد ٹیرف کی شرح 145 فیصد سے بڑھا کر 245 فیصد کرنے کی تیاری کرلی ہے۔چین پر ٹیرف کی نئی شرح وائٹ ہاؤس کی فیکٹ شیٹ میں سامنے آئی ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ امریکا سے ہی پوچھ لیا جائے کہ وہ آخر چین پر کتنا ٹیرف لگانا چاہتا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق ٹیرف وار امریکا نے شروع کی، بیجنگ نے اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا چین کو تنہا کرنے کے لیے ٹیرف مذاکرات کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ٹیرف مذاکرات کو امریکا کے تجارتی شراکت داروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ وہ چین کے ساتھ تجارت کو محدود کریں۔ 70 سے زائد ممالک سے کہا جائے گا کہ وہ چین کو اپنے علاقوں کے راستے سامان کی ترسیل کی اجازت نہ دیں۔ان ممالک سے یہ بھی کہا جائے گا کہ امریکی ٹیرف سے بچنا ہے تو اپنے علاقوں میں چینی فرموں کی موجودگی کو ختم کریں۔
Leave A Comment