تازہ ترین

امریکہ کی عدالت نے پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں 16 برس قید کی سزا سنا دی۔امریکہ کی عدالت نے پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ کو 2 الزامات میں سزا سنائی، محمد آصف حفیظ کو اگست 2017 میں لندن سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں 3 برس قبل امریکا منتقل کیا گیا۔محمد آصف حفیظ کی حراست میں رکھے جانے کی مدت بھی سزا میں شمار ہو گی، محمد آصف حفیظ سزا 2033 میں ختم ہو گی۔امریکی عدالت نے آصف حفیظ کے منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک اثاثے بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

Leave A Comment

Advertisement