ٹرمپ کی پوپ کے جنازے پر یوکرینی صدر سے ’نتیجہ خیز‘ ملاقات
وائٹ ہاؤس میں تلخ بحث کے بعد 26 اپریل کو ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر امریکی اور یوکرینی صدور کے درمیان سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں مختصر اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کے درمیان ویٹیکن باسیلیکا میں ون آن ون ملاقات ہوئی جس دوران دونوں صدور کو ایک کرسی پر بیٹھے گفتگو کرتے دکھایا گیا۔ ٹرمپ اور زیلنسکی کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تلخ بحث کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔ اس دوران امریکی صدر نے یوکرینی رہنما پر روس کے ساتھ امن معاہدے کے لیے زور دیا۔ ملاقات میں یوکرین کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات تاریخی ثابت ہوسکتی ہے۔ ادھر وائٹ ہاؤس نے بھی ملاقات کو بہت نتیجہ خیز قرار دیا ہے۔
Leave A Comment