امریکا، لاس اینجلس میں آج پھر مظاہرے، مزید گارڈز تعینات
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں آج پھر مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ امریکی فوج نے 700 میرینز لاس اینجلس میں فوری تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل گارڈز کے اضافے دستے بھی لاس اینجلس میں تعینات کردیے گئے ہیں۔میرینز لاس اینجلس میں سرکاری املاک کی حفاظت کریں گے۔اتوار کو کیلی فورنیا میں مظاہرے کنٹرول کرنے کے لیے ٹرمپ کے نیشنل گارڈز بھیجنے پر صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی تھی۔ مظاہرین نے کئی گاڑیاں جلا دی تھیں۔لاس اینجلس میں غیرقانونی امیگرینٹس کیخلاف چھاپوں کی وجہ سے چار روز پہلے مظاہرے شروع ہوئے تھے، اب تک 200 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔