تازہ ترین

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ کسی غیرملکی شہری کو بیدخل کرنا چاہتی ہو تو متعلقہ ملک اپنے اُن شہریوں کی بروقت وطن واپسی ممکن بنائے۔امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت اس اصول کا احترام کرنے میں ناکام رہی ہے اس لیے محکمہ خارجہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزا منسوخ کر رہا ہے۔اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی سوڈان کے باشندوں کی امریکی آمد روکنے کے لیے اب نئے ویزا بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔ امیگریشن قوانین کا نفاذ یقینی بنانا امریکا کی قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کیلیے انہتائی اہم ہے، یہ وقت ہے کہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت امریکا سے مفاد بٹورنا بند کرے۔ حالیہ اقدامات کا جائزہ اسی وقت لیا جائے گا جب جنوبی سوڈان کی حکومت امریکا سے مکمل تعاون کرے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement