امریکہ میں دو اسرائیلی سفارتی اہلکار قتل
واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔بدھ کی شام واشنگٹن، ڈی سی میں کیپیٹل یہودی میوزیم میں ایک تقریب کے دوران اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ایک مرد اور ایک خاتون کو واشنگٹن، ڈی سی کے شمال مغربی حصے میں تھرڈ اور ایف اسٹریٹ کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ مقام کیپیٹل یہودی میوزیم، ایف بی آئی کے فیلڈ آفس اور امریکی اٹارنی آفس کے قریب واقع ہے۔ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے اس خبر کو ایکس پر شیئر کیا۔ امریکی اٹارنی جنرل پام بانڈی، جو موقع پر موجود تھیں، نے اس واقعہ کی تصدیق بھی کی۔اسرائیل کے اقوام متحدہ کے سفیر دانی ڈینن نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ”ایک شرمناک اور دہشت گردی کے مترادف عمل“ قرار دیا۔ پولیس نے ابھی تک حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
Leave A Comment