تازہ ترین

میکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز نیویارک کے بروکلین پُل سے ٹکرا گیا، حادثے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ایک بیان میں میکسیکو بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز کا اوپر کا حصہ بروکلین برج سے ٹکرایا، تربیتی جہاز برج سے ٹکرانے کے بعد اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکا۔میکسیکو بحریہ اور مقامی حکام صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement